ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

کاروان شعرائے اردو کا معروف ادیب محمد مظفر نقشبندی کے انتقال پر اظہار رنج

   158 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت

ندائے کشمیر//کاروانِ شعرائے اردو ریاستِ جموں و کشمیر کے مشہور و معروف ادیب اور نامور و سرکردہ سماجی شخصیت محمد مظفر نقشبندی المعروف مظفر ایرج کے انتقالِ پر ملال پر لواحقینِ روحِ نو گزشتہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کاروانِ شعرائے اردو کے سرپرستِ اعلیٰ پرویز مانوس نے کہا کہ مرحوم کے انتقالِ دل شکن سے حلقۂ ادب میں ایک ایسی خلیج موردِ وجود ہوئی ہے جسے پاٹنا انتہائی لاینحل و دشوار ہے اور ان کی وفات اہالیانِ ریاستِ جموں و کشمیر کے لئے بالخصوص انتہائی دل آزردہ صدمہ ہے تاہم مرحوم کی ادب کے تئیں بے لوث محبت و مشقت اور ان کے زریں تعاون بالخصوص ان کی نعت گوئی کی بنا پر انہیں تادیر یاد کیا جائے گا۔ کاروان کے دیگر اراکین و عہدہ داران نے بھی مرحوم کے انتقال کو عالمِ ادب کے لئے ناقابلِ نعم البدل زیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک نیک سیرت شخص اور اعلیٰ پایہ کے شاعر و ادیب تھے بلکہ عمیقِ دل تک جاں فدا و عاشقِ رسول ﷺ بھی تھے۔ کاروانِ شعرائے اردو لواحقینِ روحِ نو گزشتہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے دست بہ دعاء ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو تنگیِ گور سے محفوظ رکھے اور انہیں خلدِ بریں میں ہمسائگیِ رسول ﷺ سے سرفراز و سربلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جزیل و اجرِ عظیم عطاء فرمائے۔

متعلقہ خبریں

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.