معروف سماجی کارکن راہی ریاض نے جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔
پلوامہ/ تنہا ایاز/ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اکیڈمی کی جانب سے ناگپور مہاراشٹر میں قومی سطح کا 5 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذمہ داروں اور سول ڈیفنس ماہرین نے شرکت کی۔ضلع سرینگر کے معروف سماجی کارکن اور ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس سرینگر (ٹی او ٹی) راہی ریاض نے جموں و کشمیر سے اس قومی سطح کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ کی نمائندگی کی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اس قومی سطح کے 5 روزہ ٹریننگ پروگرام میں این ڈی آر ایف اے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر شری آر ستھیا نارائن اور کمانڈنٹ این ڈی آر ایف اے شری منیش رنجن موجود رہے۔ہندوستان بھر سے آئے ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ذمہ داروں اور سول ڈیفنس سے وابستہ افراد کو آفات کے بندوبست کی تربیت دی گئی۔این ڈی آر ایف اکیڈمی یہ ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں،سول ڈیفنس کے رضاکاروں ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں اعلیٰ درجے کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم ادارہ مانا جاتا ہے۔تربیتی پروگرام کا مقصد ریسکیو اور ریلیف میں جدید مہارتوں کے ذریعے رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔ضلع سرینگر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن راہی ریاض جو کہ سول ڈیفنس سرینگر کے ڈویژنل وارڈن( ٹی او ٹی) بھی ہے کو خصوصی طور قومی سطح کے اس تربیتی پروگرام کیلئے مدعو کیے گئے تھے۔انہوں نے بہتر انداز میں جموں و کشمیر یو ٹی کی نمائندگی کی۔جموں و کشمیر کے معروف سماجی کارکن راہی ریاض کو تربیتی پروگرام کے دوران گروپ لیڈر مقرر کیا گیا تھا واضح رہے اس گروپ میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور یو ٹی سے آئے ہوئے کارکنان شامل تھے ۔تربیتی پروگرام کے دوران سماجی کارکن نے آفات سے متعلق کھل کرخطاب کیا اور اپنے تجربات سے گروپ میں موجود کارکنان کو جانکاری دی۔اس دوران نمائندئے کے ساتھ بات کرتے ہوئے راہی ریاض نے کہا کہ قومی سطح کے اس تربیتی پروگرام میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے کافی جانکاری حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سول ڈیفنس کو فعال بنانے میں سماجی کارکن راہی ریاض اہم رول ادا کررہے ہیں۔ناگپور میں منعقدہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹریننگ پروگرام میں جموں و کشمیر کی بہتر انداز میں نمائندگی کرنے پر سماج کے مختلف طبقوں نے راہی ریاض کو مبارک باد پیش کی اور ان کو ایک بہترین سوشل ورکر قرار دیا جو سماجی اور بہبودی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز کے علاوہ پوری ٹیم نے راہی ریاض کو اس کامیاب سفر پر مبارکباد پیش کی ہے۔

