بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد امین شاہ کا اظہار افسوس اور تعزیت
گاندربل /مختار احمد//سرکردہ براڈکاسٹر،نیوز ریڈر اور شاعر عبدالاحد فرہاد کے انتقال پر بی جے پی کے سنیر لیڈر محمد امین شاہ نے اظہار تعزیت کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں شاہ نے کہا کہ فراہاد صاحب کے انتقال سے کشمیر کے میڈیا اور ادب کے دنیا کو بڑا دھچکا پہنچا ہے انہوں نے فرہاد صاحب کے پسماندگان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فرہاد صاحب ایک ملنسار خوش مزاج اور رحم دل انسان تھے۔شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ریڈیو کشمیر میں ایک ساتھ گزارے ہیں اور اس وقت میں ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا انہوں نے مزید کہا کہ جہاں فرہاد صاحب دل کے امیر تھے وہیں وہ اپنی میٹھی آواز اور بے باک قلم سے بھی جانے جاتے ہیں نیز انہیں کشمیری،اردو اور انگریزی زبان کی مہارت تھی۔
