شہدائے کربلا کانفرنس، بارجی ہارون میں عظیم الشان تقریب منعقد 0

شہدائے کربلا کانفرنس، بارجی ہارون میں عظیم الشان تقریب منعقد

کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے اندر کلچرل فورم اور حضرت شاہ مسلم خدمتگار کمیٹی نے کیا تھا تقریب کا اہتمام

شافیہ گلفام

سرینگر/11 جولائی
شہدائے کربلا علیہ السّلام کی یاد میں بارجی ہارون میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا۔ شہدائے کربلا علیہ السّلام کانفرنس کے نام سے منسوب اس تقریب کا اہتمام ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی سرپرستی میں اور جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے باہمی اشتراک سے اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری اور حضرت شاہ مسلم ع خدمتگار کمیٹی “کاروان مہدی ع” بارجی ہارون نے کیا تھا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ نثار نسیم،امداد ساقی،محمد امین بٹ اور خورشید کاظمی نےتقریب میں مہمانان زی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے فوراً بعد نعت نبی ﷺ پیش کیا گیا۔ تقریب میں وادی کے کئی ممتاز ادیب، قلم کار،دانشور اور شاعر شریک ہوئے جنہوں نے شہدائے کربلا علیہ السّلام کی قربانی کو یاد کیا اور انہیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں گلفام بارجی نے مقصد حسین علیہ السّلام عنوان سے مکالمہ بھی پیش کیا۔تقریب میں حسینی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی ممتاز شاعروں نے اپنے منظوم کلام سے امام عالی مقام اور ان کے رفقاء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کی نظامت معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو کے سینئر اناونسر رشید نظامی نے انجام دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں