پلوامہ میں رائل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 15جون کو ہوگا بڑی تعداد میں شائقین کی آمد متوقع پلوامہ/ تنہا ایاز/ سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں جاری رائل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا۔فائنل میں مراد کرکٹ کلب کا مقابلہ رائل کرکٹ کلب قصبہ یار سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق رائل کرکٹ ٹورنامنٹ پلوامہ کے تیسری ایڈیشن کا فائنل میچ 15 جون بروز اتوار کو ضلع سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں رائل کرکٹ کلب اور مراد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا ۔فائنل کی اختتامی تقریب میں کئی شخصیات کی امد متوقع ہے۔دونوں ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔دونوں ٹیموں میں اچھے کھلاڑی موجود ہے۔ فائنل میچ میں کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر بٹ عرفان سرکار نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کرکٹ کھیل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب میں کئی شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔مقامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی قابل دید رہی ہے اور فائنل میچ کے دوران بھی بڑی تعداد میں تماشائیوں کی آمد متوقع ہے 0

سونمرگ جنگلات میں بھیانک آگ سے کافی نقصان

محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی مشترکہ کارروائی سے پایا جارہا ہے آگ پے قابو

گاندربل /مختار احمد/
سیاحتی مقام سونمرگ کے جنگلات میں گزشتہ روز سے بھیانک آگ نمودار ہونے کے بعد محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس نے مشترکہ کارروائی شروع کر کے آگ پر قابو پایا جارہا ہے اطلاعات کے مطابق لگاتار خوشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں موجود گھاس سوکھ جانے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کا اہتمال لگ گیا ہے اور گزشتہ روز سندھ فاریسٹ کے سونمرگ جنگلات کے کمپارٹمنٹ 63-اے میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فان ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے تاہم آگ لگنے کی خبر ملتے ہی علاقے کے فاریسٹر بلال احمد اور فاریسٹر پروٹیکشن فورس کے انسپکٹر فرید احمد کی قیادت میں ایک ٹیم فوری علاقے میں پہنچی اور آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی اور ٹیم رات بھر علاقے میں موجود رہی اور سخت محنت کے بعد آگ کو کنٹرول کیا گیا تاہم مذکورہ ٹیم لگاتار علاقے میں موجود ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں