ملوث ٹھیکیدار کے خلاف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرکی کاروائی کی یقین دہانی
گاندربل/ڈی زیڈ نیوز/مختار احمد/
محکمہ جل شکتی کی بار بار اپیل اور گزارشات کہ پینے کے پانی کو منصفانہ طریقے سے استعمال کیا جائے تاہم ضلع گاندربل میں سرکاری تعمیراتی کام میں ٹھیکیدار نلوں کا صاف پانی استعمال میں لاتا ہے گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کو جلستی گرمی سے زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں پینے کے پانی کے حوالے سے کئی علاقوں میں دقتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم محکمہ جل شکتی کی طرف سے بار بار لوگوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پینے کے پانی کو اعتدال طریقے سے استعمال کریں اور پینے کے پانی کو سبزی بغیچوں،تعمیراتی کاموں ،گاڑی دھونے اور دیگر غیر ضروری کاموں میں استعمال میں نہ لائیں اور ایسا کرنے کی صورت میں Water Resources Regulations management act 2010 کے تحت اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر قید اور بھاری جرمانہ بھی عاید ہوسکتا ہے تاہم اس کے باوجود گاندربل ضلع میں سرکاری تعمیراتی کام وحید پورہ کھیر بھوانی پولیس تھانے کے متصل تعمیر ہورہے انیمل ہسبنڈری کی ایک عمارت کے کام میں نلوں کا صاف پانی استعمال کیا جارہا ہے اور اس طرح پینے کا پانی ضائع کیا جارہا ہے یہ معاملہ جب نمائندے نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینر جل شکتی ڈیویثرن گاندربل واجد احمد کی نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عملے کی کمی ہونے کے باوجود ایک چکینگ سکاڑ تشکیل دیا ہے اور وہ الگ اگ علاقوں میں جاکر کاروائی کر رہے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مذکورہ ٹیم کو متلقہ جگہ پر روانہ کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔