ندائے کشمیر کی جانب سے پلوامہ میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد 0

ندائے کشمیر کی جانب سے پلوامہ میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

ادب ،صحافت ،سماجی خدمات اور کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی

پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

ندائے کشمیر کی جانب سے سکائی لارک انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز پلوامہ میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ وجیزا مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایون صدارت میں وادی کے معروف براڈکاسٹر و ادیب شمشاد کرالواری، الحیات کے مدیراعلی ڈاکٹر جوہر قدوسی اور نامور شاعر پرویز مانوس موجود تھے۔اس تقریب کو احسان فاونڈیشن جموں و کشمیر کا بھی اشتراک حاصل تھا۔ نظامت کے فرائض غلام محمد دلشاد اور سبزار احمد بٹ نے انجام دئے۔ تقریب کے آغاز میں ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کے دوران ادب ،صحافت ،سماجی خدمات اور کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شاعروں ،ادیبوں صحافیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا خوش آئند قدم ہے۔تقریب سے ڈی آئی او پلوامہ وجیزہ مشتاق، ڈاکٹر جوہر قدوسی ،شمشاد کرالواری ، پرویز مانوس ،راہی ریاض، ماہر تعلیم غلام حسن طالب اور معروف ادیب ش م احمد نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے دوران ادب میں اظہار مبشر ،شمس سلیم ،جلال الدین دلنواز ،ریحانہ کوثر ،اعجاز شاہ ،اکرم صدیقی ،الطاف جمیل شاہ ،ساحل احمد لون ،عباس محمدی ،ڈاکٹر گلزار احمد ،ملک منظور ،ڈاکٹر آفتاب احمد شاہ ،فہیم الاسلام،رئیس کمار ،جی ایم دلشاد،غلام حسن طالب اور شین میم احمد کو اعزازات سے نوازا گیا۔صحافت میں جاوید صوفی رائزنگ کشمیر ،عبدالروف خان چیف ایڈیٹر سرینگر رپورٹر، غازی خورشید پبلک فسٹ نیوز ، عاشق حسین اے این آئی،مشتاق الاسلام کشمیر عظمی اور خورشد وانی سیرت کشمیر کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اسی طرح سماجی خدمات میں جن افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں شکیل اآزاد، کامران خورشید ،محمد الطا بٹ جڈورہ،غمگین مجید ،راہی ریاض ،ارشد حسین ترال،پشویندر سنگھ ترال،ڈاکٹر طارق احمد شیرہ،غلام حسن پنڈت اور عبدالرشید بٹ چیرمین جے کے ایچ اے شامل ہیں۔کھیل میں پلوامہ کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب کے دوران ڈی آئی او پلوامہ وجیزہ مشتاق ،ڈاکٹر جوہر قدوسی ،پرویز مانوس ،شمشاد کرالواری غلام حسن طالب اور سکائی لارک انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز پلوامہ کے پرنسپل کی بھی عزت افزائی کی گئی جبکہ ندائے کشمیر کے سبھی رپورٹروں اور نامہ نگاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں