جسمانی طور خاض افراد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت 0

جسمانی طور خاض افراد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت

پلوامہ انتظامیہ ایسے کھلاڑیوں کیلئے بھی مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کرے/ سپورٹس پرموٹر روف الرفیق

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جسمانی طور خاض افراد ہمارے سماج کا اہم حصہ ہے ایسے افراد میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سرکار کو چاہئے کہ زمینی سطح پر جسمانی طور خاص افراد کیلئے بھی مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کرکے ان کو بھی پلیٹ فارم مہیا کرے۔جموں میں ان خیالات کا اظہار وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کیا۔تفصیلات کے مطابق جموں میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وادی کشمیر کے معروف سپورٹس پرموٹر نے کہا کہ صحت مندانہ معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔جسمانی طور خاض افراد میں بھی مختلف کھیلوں کے حوالے سے اچھا خاصا ٹیلنٹ ہے جس کو نکھارنے کیلئے ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع پلوامہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ پلوامہ کے جسمانی طور خاض کھلاڑیوں میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ایسے افراد کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا پورا موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ خاص کر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی ہے کہ ضلع پلوامہ میں جسمانی طور خاص افراد کیلئے بھی کھیلوں کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں اور مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرکے ان کو بہتر سے بہتر پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے مزید کہا کہ سماج میں منشیات کی وبا کو ختم کرنے کیلئے اور نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے کیلئے والدین اساتذہ ، علمائے کرام، صحافیوں اور ڈاکٹروں سمیت سماج کے ہر طبقے کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں مختلف کھیلوں میں پلوامہ کے بہت سارے بچوں نے میڈل حاصل کرکے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا ہے اور ضلع انتظامیہ سے میری یہی گزارش رہے گی کہ ایسے بچوں کی ڈسڑکٹ لیول پر بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں