زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے شروع ہوگا 0

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے شروع ہوگا

بلاوایو ۔01جنوری:زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری تک کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

میزبان ٹیم زمبابوے کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

افغان ٹیم اس سے قبل زمبابوے کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں ہرا چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک بلاوایو میں کھیلا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں