جموں میں بھارت پریمیئر لیگ شد و مد سے جاری 0

جموں میں بھارت پریمیئر لیگ شد و مد سے جاری

ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے/ساحل پنڈیتا

پلوامہ/ تنہا ایاز/

جموں میں بھارت پریمیئر لیگ شد و مد سے جاری ہے وادی کشمیر سے بھی 8 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھنے اور کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلے رائزنگ ایتھلیٹس آف جموں اینڈ کشمیر کی جانب سے اس سال بھی بھارت پریمیر لیگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جو اس وقت جموں میں شد و مد سے جاری ہے۔بھارت پریمیر لیگ کا یہ دوسرا ایڈشن ایم اے سٹیڈیم جموں اور کے سی سپورٹس کمپلیکس جموں میں کھیلا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں جہاں بڑی تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی ہیں وہی کشمیر سے بھی 8 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہیں۔حال ہی میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اتل ڈلو نے سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل کی موجودگی میں بھارت پریمیر لیگ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر معروف سماجی کارکن سنجے صراف،وجے ساگر دھیمن اور رائزنگ ایتھلیٹس آف جموں اینڈ کشمیر کے بانی اور پریذڈنٹ ساحل پنڈیتا کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود موجود تھں۔ادھر رائزنگ ایتھلیٹس آف اینڈ کشمیر کے سربراہ ساحل پنڈیتا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر نے جموں سے ٹیلی گفتگو میں کہا کہ راوں سال بھارت پریمیئر لیگ 05 کیٹیگریز میں کھیلا جارہا ہے اور ٹورنامنٹ خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔ ساحل پنڈیتا نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلے وادی کشمیر میں بھی بھارت پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے بابا نثار اور ثقلین بھارت پریمیئر لیگ جموں میں کمیٹیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں