وومید رنگ منچ کے اہتمام سے یہ فیسٹیول مرحوم مشتاق کاک کے نام ہوگا وقف
سرینگر/ 15 نومبر/شافیہ گلفام/
وومید رنگ منچ نامی ثقافتی انجمن کے اہتمام سے جموں ‘JFF’ اور دی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سرینگر’TIFFS’ کا رواں ماہ کی 20 تاریخ سے جموں اور سرینگر میں آغاز ہورہا ہے۔اس فلم فیسٹیول کا آغاز جموں کے باغ بہو میں 20 نومبر کو ہوگا جبکہ22 نومبر کو سرینگر کے ٹائیگورہال میں اس فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگا اور 23 نومبر کو ٹائیگورہال سرینگر میں ہی اختتام پذیر ہوگا۔ فیسٹیول ڈائریکٹر روہٹ بٹ نے جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں فیسٹیول کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فلم فیسٹیول کا یہ ایڈیشن جموں و کشمیر کے معروف بالی ووڈ اداکار اور ہاہر تھیٹر مرحوم مشتاق کاک کے نام وقف کیا گیا ہے جن کی ہندوستانی تھیٹر اور فلم میں ان کی شراکت ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ 50 ممالک سے 400 فلمیں فیسٹیول کے لئے ہمیں موصول ہوئیں لیکن ہماری ایک انتہائی معزز جیوری نے صرف 29 ممالک کی 78 فلمیں فیسٹیول میں نمائش کے لئے منتخب کی۔ جن میں 59 مختصر 14 دستاویزی اور 5 فیچر فلمیں شامل ہیں۔