جموں میں عوامی اتحاد مخالف مظاہرے ، ڈاکٹر فاروق کا پتلہ نذر آتش 100

جموں میں عوامی اتحاد مخالف مظاہرے ، ڈاکٹر فاروق کا پتلہ نذر آتش

اے بی وی پی اور نیشنل کانفرنس کارکنان کے درمیان ٹکراو،پولیس کی بھر وقت کارروائی
سرینگر؍02نومبر بر ؍کے این ایس ؍ جموں میں عوامی اتحاد کیخلاف بھارتیہ و دھیا پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کر کے ڈاکٹرفاروق کا پتلہ نذر آتش کیا۔اس دوران نیشنل کانفرنس اور اے بی وی پی کارکنان میں ٹکراو کی صورتحال پیدا ہوئی۔تاہم پولیس کی بھر وقت کارروائی سے حالات مزید بگڑنے سے بچ گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں میں پیر کو بھارتیہ و دھیا پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنان نے عوامی اتحاد کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق کا پتلہ نذر آتش کیا جس کے بعد نیشنل کانفرنس اور اے بی وی پی کارکنان میں ٹکراو کی صورتحال پیدا ہوئی۔اے بی وی پی کارکنان بٹھنڈی ہاوس میں واقع فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور عوامی اتحاد اورفاروق کیخلاف جم کر نعرہ بازی کرنے لگے۔نمائندے نے بتایاجونہی اے بی وی پی کارکنان نے فاروق اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے پتلے نذر آتش کئے تو نیشنل کانفرنس کے مقامی کارکنوں نے بھی جمع ہوکر نعرہ بازی شروع کی۔انہوں نے کہااس موقع پر طرفین کے مابین ٹکراو کی صورتحال پیدا ہوئی تاہم پولیس کی مداخلت سے صورتحال بگڑنے سے بچ گئی۔یہاں موجود لوگو نے کہا کہ طرفین انتہائی غصے کی حالت میں ایک دوسرے کے کافی قریب پہنچے جس کے بعد اے بی وی پی کارکنان کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا۔خیال رہے عوامی اتحاد نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ زیر قیادت تقریباً متعدد سیاسی لیڈران اور پارٹیوں کی تنظیم ہے جموں و کشمیرکے خصوصی درجے کی بحالی وغیرہ کے لئے جہد و جہد کرنے کی کمربستہ ہیں ۔اب انہیں کامیابی ملے گئی یا نہیں یہ آنے والا کل ہی بتا ئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں