نوجوان بڑھ چڑھ کر کھیلوں میں حصہ لیں/مقررین
پلوامہ/تنہا ایاز/
ڈسٹرکٹ کھو کھو ایسوسی ایشن پلوامہ اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے سپورٹس گراؤنڈ ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں کھو کھو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا اس چمپئن شپ میں مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اختتامی تقریب میں کئی شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور مومنٹوز تقسیم کئے۔ اس موقع پرمقررین نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں اور منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہے۔ تقریب کے اخر پر ضلع کھوکھو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقبول صوفی نے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔