پانگل اسکول کے اسٹاف ممبران کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں "چراغِ راہ گزر ایوارڈ تفویض 0

پانگل اسکول کے اسٹاف ممبران کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں “چراغِ راہ گزر ایوارڈ تفویض

مہاراشٹرا / شولاپور/ آفرین شیخ/

شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی درسگاہ ” ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول” کے سابق اور موجودہ اسٹاف ممبران کو تدریسی میدان میں اُنکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں “الحاج فاروق بھائی شابدی ایجوکیشنل ٹرسٹ شولاپور” کی جانب سے “چراغِ راہ گزر ایوارڈز” سے سرفراز کیا گیا ۔
“جب پير فلک نے ورق ايام کا الٹا آئي يہ صدا ، پائوگے تعليم سے اعزاز.”

مورخہ6 اکتوبر کی شام غلام پہلوان ہال میں منعقد کیے گئے ایک پر وقار تقریب میں مدرسہ ہذا کے ہر دل عزیز اسٹاف ممبران وضیفه یاب معلّم بشیر شیڈم ، مختار پیرم پلی اور موجودہ اسٹاف میں شامل ذاکر شاہ پورے، شبانہ شاہ بھائی ، آفرین مُلّا ، عالیہ انعامدار ، اُم زما پٹھان ، خلیل پيرمپلی ، اکبر پٹھان ، عبد الرؤف پٹیل ، محمود خطیب ، محسن ماشال اور ثمینہ سیّد کو ادارہ الحاج فاروق بھائی شابدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ شولاپور کی جانب سے ، ” چراغِ راہ گزر ایوارڈ” * سے نوازا گیا۔ ملّی کونسل کے فعال رکن شیخ نظام الدین اور دیگر مہمانان کی موجودگی میں صدرِ جلسہ الحاج فاروق بھائی شابدي کے دستِ مبارک یہ اعزازات تفویض کیے گئے۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرِسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار ، الطاف صدیقی ، نکہت نلامندو ، اشتیاق تاراناییک ، وسیم نلامندو، ہاجرہ ماشال والے ، فوزیہ شیخ ،فرزانہ نداف اور جملہ اسٹاف ممبران ، والدین اور طلباء و طالبات نے اعزاز یافتگان کو اس ضمن میں مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں