مہاراشٹرا / شولاپور/ آفرین شیخ/
ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پونہ میں اِنٹر اسکول کُشتی کے ڈویژنل مقابلے میں ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کاليج کے کھلاڑی قاضی محمد ذکوان مجاہد نے 97 کلوگرام وزن کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسکول ڈویژنل ریسلنگ مقابلے میں نُقرئی تمغے کے حقدار قرار دیے گئے ۔
قاضی محمد ذکوان کی اس کامیابی پر جونیئر کالیج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلامندو، تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین، طلباء و طالبات وغیرہ نے مبارکباد دی۔ اس طالب علم کو اسکول کے اسپورٹس ٹیچرز الطاف صدیقی، نوید منشی ، اقبال دلال اور اُسکے والد مجاہد قاضی صاحب کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔