پانگل ہائی اسکول اور جونيئر کالیج میں " سیرتِ مصطفٰی صلم" پر وسیم شیخ کا طالب علموں سے خطاب 0

پانگل ہائی اسکول اور جونيئر کالیج میں ” سیرتِ مصطفٰی صلم” پر وسیم شیخ کا طالب علموں سے خطاب

شولاپور : ندائےکشمیر/ آفرین شیخ/ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے “نعیم شیخ میموریل ہال” میں ادارہ الفلاح کے وسیم شیخ نے “سیرتِ مصطفیٰ صلم” اس عنوان پر طالب علموں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ادارہ الفلاح کے صدر ایڈوکیٹ پیر احمد ، پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، الطاف صدیقی ، ذاکر شاہ پورے ، عبد الرؤف پٹیل ، اکبر پٹھان ، محبوب سوداگر اور دیگر مہمانان شریک تھے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں حیاتِ مبارکہ اور سیرت مصطفی کے درخشاں پہلوؤں کے ذریعے طالب علموں کی رہنمائی کی۔اس پروگرام کا آغاز ضیاء الدین قاضی کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد از آں ذاکر شاہ پورے نے نے مہمانوں کا تعارف کرایا جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، الطاف صدیقی اور محبوب سوداگر کے دستِ مبارک مہمانوں کا استقبال کیا اور گُل پیشی کی۔ اس پروگرام کی نظامت عبد الرؤف پٹیل نے کی اور اکبر پٹھان نے رسم شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ذاکر شاہ پورے ، عبد الرؤف پٹیل، الطاف صدیقی، اکبر پٹھان ، محسن ماشال ، محمود خطیب ، اقبال دلال ، ابراہیم شاہ پورے ، محبوب سوداگر ، ارشد رنگریز اور ثنا مُلّا وغیرہ نے اپنی خدمات پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں