پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/
ضلع انتظامیہ پلوامہ نے یوم آزادی کی تقریب پر ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان منجیت پال کو ایوارڈ سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پلوامہ کے کپتان منجیت پال کو آج 15 پلوامہ میں 15 اگست کی تقریب پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے حوصلہ افزائی کی۔ جسمانی طور معذور منجیت پال سب ضلع ترال سے تعلق رکھتا ہے اور ان کی ٹیم نے وادی کے مختلف اضلاع میں کئی کرکٹ ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر درجنوں میڈل حاصل کرکے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا ہے .ادھر جموں و کشمیر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیرمین غمگین مجید ناربلی، معروف کرکٹ ارشد ماگرے، ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد، ندائے کشمیر ایڈیٹر معراج الدین فراز، پرس گلڈ آف پلوامہ کے علاوہ Specially Abled کرکٹ کھلاڑیوں نے کپتان مجیت پال کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔