قصبہ یار میں میدان کی عدم دستیابی کھلاڑیوں کا مشکلات کا سامنا 0

قصبہ یار میں میدان کی عدم دستیابی کھلاڑیوں کوا مشکلات کا سامنا

کرکٹ کھلاڑیوں کی ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے نٹ پریکٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی اپیل

پلوامہ/ندائے کشمیر// تنہا ایاز/
قصبہ یار پلوامہ میں کھیل کا میدان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مقامی کھلاڑیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی کھلاڑیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ ریشی پورہ میں والی بال میدان کا ایک حصہ کرکٹ کھلاڑیوں کو نٹ پریکٹس کے لیے فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ یار پلوامہ کھیل کا میدان نہ ہونے کے سبب یہاں کے کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے کھلاڑیوں نے بتایا کہ انہیں کھیلنے کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے۔ قصبہ یار علاقے کے معروف کرکٹر ارشد ماگرے جس نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بڑے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر درجنوں میڈل حاصل کرکے ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قصبہ یار کے نوجوانوں کے اندر کرکٹ کھیل میں کافی ٹیلنٹ ہے وہ اس ٹیلنٹ کو نکھارنا چاہتے ہیں مگر یہاں میدان نہ ہونے کی وجہ سے وہ کھیل ہی نہیں پا رہے ہیں۔ کرکٹر ارشد ماگرے نے مزید بتایا کہ ریشی پورہ قصبہ یار میں والی بال کا میدان ہے۔ کرکٹ کھلاڑیوں کی یہ دیرنہ مانگ ہے کہ اس میدان کا ایک حصہ انہیں نیٹ پریکٹس کیلئے فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے معروف کرکٹر ارشد ماگرے اور علاقے کے دیگر کھلاڑیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے گزارش کی ہے کہ انہیں ریشی پورہ والی بال میدان کا ایک حصہ نٹ پریکٹس کے لیے فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں