108

مشیر بصیر خان نے شالہ بُگ عوامی مانگوں اور مسائل کی شنوائی کی

مستحقین میں حق شہریت اسناد ،کے سی سی ، بے بی کٹس ،آلات سماعت تقسیم کئے
گاندربل/27؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج شالہ بُگ گاندربل کا دور ہ کر کے وہاں مقامی لوگوں کی شکایات اور مسائل کے فوری اَزالے کے لئے ان کے گھروں کے نزدیک ہی عوامی دربار منعقد کیا۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اِقبال ، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ،چیف انجینئر پی ڈی ڈی ، اے ڈی سی گاندربل ، اے سی ڈی ، بی ڈی سی چیئرپرسن، سرپنچ ، ضلع اَفسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پنچایتی راج اداروں کے نمائندے اور مقامی لوگوںنے اپنے مسائل اور مانگیں مشیر موصوف کو گوش گذار کئے جن میں پیر پورہ شالہ بُگ سڑک کی کشادگی ، نالہ سندھ پر شالہ بُگ پل کی تعمیر، این ٹی پی ایچ سی ایس شالہ بگ کے لئے ایمبولنس سروسز کی فراہمی ، شالہ بُگ میں وائلد لائف سنیچری کو ترقی دینے، ٹرانسفارمروں کی توسیع ، علاقے میں ہائیر سکینڈری سکول کے قیام شامل ہیں۔پیش کی گئی مانگوں کے جواب میں مشیر موصوف نے کہا کہ اُن کی جائز مانگیں مقرر مدت کے اندر پوری کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ متعدد ترقیاتی پروگرام جن میں سڑکوں پر میکڈ م بچھانے ، بجلی کی ترسیل میں بہتری لانے اور صحت بنیادی ڈھانچے کو توسیع کا کام شدو مد سے جاری ہے۔بہتر سڑک را بطہ سہولیت کو ترقی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے مشیر نے پیر پورہ شالہ بُگ سڑک کی کشادگی کی مانگ پر غور کیا جائے گا ۔ مشیر نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر کو فیلڈسروے کر کے ناکارہ بجلی کھمبوں اور تاروں کا جائزہ لینے اور ٹرانسفارمروںکی ضرورت پندرہ دِن کے اندر پوری کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دِلایا کہ امسال دوران سرما گزشتہ برس کے مقابلے میں بجلی کی صورت حال بہتر رہے گی۔مشیر نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔بعد میں مشیر نے مستحقین میں حق شہریت اسناد ، آمدن سند ، بے بی کٹس ، کسان کریڈٹ کارڈ او رآلات سماعت تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں