جموں /23؍اکتوبر//الیکشن اَتھارٹی جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے مطابق ہر ضلع ترقیاتی کونسل حلقے کے لئے انتخابی فہرست میں تمام پنچایت حلقوں کے انتخابی فہرست شامل ہونی چاہیئے جو کہ ضلع ترقیاتی کونسل حلقہ پر مشتمل ہوں اور اس کے لئے اِنتخابی فہرست کسی بھی ضلع کونسل کے لئے ازسر نو تیار کرنے یا الگ سے نظرثانی کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے۔اَتھارٹی نے مزید ہدایت دی ہے کہ پنچایت حلقو ں کی اِنتخابی فہرستوں کی تصحیح جموں وکشمیر پنچایتی راج قواعد 1996 کی شق 4 کی ذیلی شق 4 کے تحت عمل میں لائی جائے گی ۔ ای آر اوز اوراے ای آراوز کو شق 4 ذیلی شق 4کے تحت عمل میں لائی جانی چاہیئے۔جموںوکشمیر الیکشن اتھارٹی نے یہ ہدایات جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کی دفعہ 36 اور جموںوکشمیر پنچایتی راج 1966 کے 108سی دفعہ کے تحت حاصل اختیارات کو استعما ل میں جاری کیا ہے۔
17