97

مشیر بھٹناگر نے جموں و کشمیر کے بڑے صحت و طبی تعلیم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

پروجیکٹوںکی بروقت تکمیل پر زور
سری نگر/22؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پی ایم ڈی پی ، مرکزی معاونت والی سکیموں اور دیگر سکیموںکے تحت جموں و کشمیر میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میںفائنانشل کمشنر صحت اَتل ڈولو، ایم ڈی جموں کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن وِکاس کنڈل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سمیر مٹو، چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر شوکت جیلانی ، چیف انجینئر جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم ، جے کے ہاؤسنگ بورڈ کے نمائندے اور دیگر اَفسران موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز ڈاکٹر یشپال شرما، جی ایم سی اننت ناگ ، بارہمولہ ، کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری کے پرنسپل صاحبان، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں اور دیگرمتعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔دورانِ میٹنگ عمل آوری ایجنسیوں کے ذریعہ شروع کئے گئے تمام بڑے پروجیکٹوں کے کاموں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِ س کے علاوہ اِن کاموں پر عمل درآمد میں آنے والی رُکاوٹوں پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوا۔ایمز وِجے پور ، سانبہ کے بارے میںمشیر کو جانکاری دی گئی کہ بیرونی کام شدو مد سے جاری ہے ۔اسی طرح اے آئی آئی ایم ایس اَونتی پورہ پر مشیر کو بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے تکنیکی بولیاں منظور کرلی گئی ہیں جبکہ مالی بولیوں کی منظوری آئندہ ہفتے ہوگی۔مشیر بھٹناگر نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لائیں تاکہ ان پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کر کے جلد از جلد عوام کے لئے وقف کیا جاسکے۔جی کے پی سی سی ، جی ایم سی اننت ناگ اور بارہمولہ ، رحمت عالم ہسپتال اننت ناگ ، اننت ناگ اور بارہمولہ کے ضلعی ہسپتالوں کی اَپ گریڈیشن ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی ، کوٹ بلوال جموں میں 100 بستروں والا ای پی ڈی بلاک ، ڈی ایچ کشتواڑ میں 100 بستروں والا اِضافی بلاک اور کچھ دیگر پروجیکٹوں کے کاموں کی تکمیل کے متوقع وقت پر ہونے کے لئے پروجیکٹ وائز بحث و تمحیص ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی نے مشیر کو ایجنسی کے ذریعہ عمل میں لائے جانے والے مختلف پروجیکٹوںکی پیش رفت سے آگاہ کیا۔مشیر نے ایم ڈی جے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار میں سرعت لائیں اور ان میں حائل رُکاوٹوں کو دورکریں اور تمام مختص شدہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔اِسی طرح مشیر بھٹناگر نے دیگر صحت پروجیکٹوںجیسے سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ ، بون اور جوائنٹ ہسپتال کی تعمیر ، بخشی نگر جموں،جی ایم سی جموں میں 100 بستروں پر مشتمل ایک نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر،یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال گاندربل ، گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اور ہسپتال جموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کو مختلف ایجنسیاں جیسے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، جے کے ہاؤسنگ بورڈ اور جے کے ہاؤسنگ کارپوریشن تعمیر کا کام انجام دے رہے ہیں۔مشیر نے عمل آوری ایجنسیو ں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں پر کام کی رفتار میں تیزی لائیں۔مشیر نے ایجنسیوں کے سینئر افسران سے کہا کہ وہ ان پروجیکٹوںکا ذاتی طور دورہ کیا کریں ۔مشیر بھٹناگر نے افسرا ن کو مزید ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ بنیادوں پر تمام پروجیکٹوں پر ہونے والے کام کی صورتحال سے متعلق پیش رفت رِپورٹ پیش کریں۔(انفو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں