یوم عاشورہ: مراز ادبی سنگم کی جانب سے بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ کا انعقاد 0

یوم عاشورہ: مراز ادبی سنگم کی جانب سے بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ کا انعقاد

اننت ناگ/ندائے کشمیر/16جولائی /
مراز ادبی سنگم کی طرف سے بجبہاڑہ میں عاشورہ کی مناسبت سے حسینی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت کشمیری زبان کے سرکردہ ادیب، نقاد، محقق، ترجمہ کار، شاعر اور افسانہ نگار یوسف جہانگیر نے کی۔ جبکہ ایوان صدارت میں مراز ادبی سنگم کے صدر جناب علی شیدا اور رشید صدیقی بھی شامل تھے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض ریاض انزنو نے انجام دئے۔ تقریب کی ابتداء میں علی شیدا نے عقیدتی ادب پر روشنی ڈالی۔ مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے متعدد شعراء نے شرکت کی۔

جن میں اعجاز غلام محمد لالو، غلام حسن خاکسار، شہباز یعقوب، ناصر منور، ارشاد حسین، عتیقہ صدیقی، مدثر ردا، اعظم فاروق، میسر ناشاد، مظفر دلبر، اظہار مبشر، مشتاق ضمیر، مشروع نصیب آبادی، نادر احسن، ڈاکٹر شیدا حسین شیدا، جاوید جمیل، توصیف یحییٰ، پال مزمل، گمنام غنی، انور رحمان، ثاقب کشمیری اور ڈاکٹر عادل شامل تھے۔ یوسف جہانگیر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مراز ادبی سنگم کی جانب سے نوجوان اور نوآموز شعراء کو مشاعروں میں پہلے ہی کلام پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اورآخر پر استاد شعراء کا کلام سن کر وہ شعری لوازمات سے واقف اور مستفید بھی ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں