0

جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں

سرکار سبھی کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں/نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف

پلوامہ/ ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

وادی کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کرکٹ کے علاوہ فٹبال،والی بال،ہینڈبال اور ہاکی کے کھیلوں میں بھی یہاں کے نوجوانوں کے اندر اچھا ٹیلنٹ ہے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر ان کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں تاکہ ان کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع مل سکے، ان خیالات کا اظہار وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کیا۔تفصیلات کے مطابق وادی میں زیادہ تر کرکٹ کھیل کو ہی فروغ دیا جارہا ہے فٹبال،والی بال،ٹینس اور ہاکی کے علاوہ دیگر کھیلوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم میسر نہیں ہو پارہا ہے۔اس دوران وادی کے معروف سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ کشمیر میں زیادہ تر نوجوان کھیل کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے نوجوانوں میں فٹبال،والی بال ہاکی، ٹینس اور ہینڈبال کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی اچھا خاصا ٹیلنٹ موجودہ ہونے کے باوجود بھی ان کھیلوں کی طرف کم توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل سطح پر بھی زیادہ تر کرکٹ کے ہی ٹورنامنٹس منعقد کئے جاتے ہیں۔سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے جموں و کشمیر گورنر انتظامیہ سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ فٹبال والی بال ٹینس اور ہاکی کے علاوہ دیگر کھیلوں کی طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ ان کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کو بھی اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں