95

جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان پوشیدہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں توبھارت نے دفاتر بند کردیئے / قریشی

سرینگر/30ستمبر/پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،جبکہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں