کئی سرکردہ شعراء کی شرکت
پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/
جنوبی کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سرکردہ شعراء نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کے تئیں اپنا منظوم خراج پیش کیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی جبکہ محمد یوسف دلدار نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کیا۔ اس باسعادت حسینی مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں شاکر فاروق،شاہ اعجاز، محمد اکرام صدیقی،غلام محمد جنگلناری، عبدالرحمان فدا،جی ایم دلشاد،نثار منظور،محمد یوسف دلدار، شیخ گلزار اور شمس سلیم شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض غلام محمد جنگلناری نے انجام دئے۔ تقریب میں شکیل آزاد اور اشرف راوی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ مشاعرے سے قبل ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی ایک ایم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کے دوران تنظیم کے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا سوسائٹی سے وابستہ ممبران جنہوں نے ابھی تک 2024 کی ممبرشپ فیس ادا نہیں کی ہے ان سے گزارش کی کئی ہے کہ وہ ممبرشپ فیس ادا کریں۔