ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ناصر اسلم وانی بھوک ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوانوں سے ملاقی

   793 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

رمضان المبارک میں بھی لوگ بنیادی ضروریات سے محروم

احتجاجی نوجوانوں کے مطالبات جائز ، انتظامیہ کا رویہ افسوسناک

سرینگر؍25،ستمبر ؍ نیشنل کانفرنس کے صوبہ صدر کشمیر ناصر اسلم وانی نے جمعہ کو گنپت یار مند میں جاکر وہاں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کشمیری پنڈت سنگھرس سمیتی سے ملے اور اُن کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے ہڑتال پر بیٹھے پنڈت نوجوان سے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر آپ کیساتھ ملنے آیا ہوں ۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹر صاحب اُن جائز مطالبات ہر سطح پر اُجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال پر بیٹھے یہ نوجوان اُن پنڈت گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی اور ہر تمام نشیب و فراز میں اپنے وطن میں ہی رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت مہاجرین کی 2000اسامیاں پُر کرنی ہے اور احتجاجی نوجوان اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ اُن پنڈت کنبوں کیلئے 500اسامیاں مخصوص رکھی جائیں جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ احتجاج پر بیٹھے ان نوجوانوں کے مطالبات جائز ہیں اور نیشنل کانفرنس ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این سی صوبائی صدر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ نوجوانوں آج 6دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی افسر یا اہلکار نے یہاں آنے یا ان سے بات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ حتیٰ کہ کسی ڈاکٹر کو بھی ان کی صحت کی جانچ پڑتال کے لئے نہیں بھیجا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.