’کورونا وائرس کیخلاف فتح کا اعلان قبل از وقت ہے‘ 97

کوروناوائرس کو ہرانے میں کسی ویکسین کی ضمانت نہیں

تیار کئے جانے والے ٹیکوں میں کوئی کام کرے گا یا نہیں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ڈبلیو ایچ او
سرینگر/24ستمبر/عالمی صحت تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وبا کے لئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اس تازہ بیان سے کورونا ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اس میں سے 9 لاکھ 75 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں تو وہیں دو کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں 74 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ کئی ملک کورونا کی ویکسین میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ اس بیچ عالمی صحت تنظیم (WHO) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وبا کے لئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اس تازہ بیان سے کورونا ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے یہ بات ورچوئل پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ تیاری کے مرحلے سے گزرنے کے دوران بھی کوئی ٹیکہ کام کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ والنٹئیرس پر ویکسین کی ٹیسٹنگ ہو گی، ایک بہتر اور موثر ویکیسن تیار کرنے میں یہ اتنا ہی اچھا موقع ہو گا۔عالمی صحت تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے رضاکاروں کے توسط سے تقریبا 200 ٹیکے تیار کئے جا رہے ہیں۔ ٹیڈروس نے کہا کہ کووڈ۔19 کے لئے یہ ویکسین حال میں کلینکل اور پری کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ تیاری کے مرحلے میں ان میں سے کچھ کامیاب ہوں گے اور کچھ ناکام ہوں گے۔کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے دنیا بھر میں تقریبا 180 متبادل پر اس وقت کام چل رہا ہے اور الگ الگ تحقیق میں مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکہ کی Moderna Inc کی ویکسین mrna1273 انسانوں پر پہلے ٹرائل میں کامیاب بھی رہی ہے لیکن ایک ویکسین ایسی ہے جس سے اس وقت دنیا کو سب سے زیادہ امیدیں ہیں اور وہ ہے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسیٹی کی ویکسین AZD1222۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسداں سومیا سوامی ناتھن کا بھی کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی ویکسین اس ریس میں سب سے آگے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں