ہار جیت کھیل کا حصہ ،دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا / فیاض دلگیر
پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ میں کھیل سرگرمیاں شد و مد جاری ہے۔ علاقے دیری مرن میں ڈی پی ایل کے فائنل میچ میں علاقے دیری کی ٹیم نے کنگن کی ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ادھر رومش ادبی کلچرل فورم کے سربراہ فیاض دلگیر نے دیری کی ٹیم کو فائنل میچ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے دیری علاقے میں DPL دیری پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کنگن اور دیری کے مدمقابل کھیلا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کنگن کی ٹیم نے مقررہ ,20 اوورز میں 172 رنز بنائے جس میں آفاق احمد نے 47 رنز کی اینگز کھیلی۔ جواب میں دیری کی ٹیم نے آخری بال پر جیت درج کی دیری ٹیم کی جانب سے آصف لون نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے اس طرح سے دیری ٹیم نے ڈی پی ایل کا فائنل میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔سنید بابا کو میچ اور اعجاز شاہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ٹورنامنٹ کا بہترین کیچ کا ایوارڈ اقبال شاہ کو دیا گیا۔اس دوران وادی کے نامور شاعر اور رومش ادبی کلچرل فورم کے سربراہ فیاض دلگیر نے دیری کی ٹیم کو فائنل میچ جیتنے پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ نامور شاعر فیاض دلگیر نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہے اور کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیری پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کا لطف اٹھایا