136

لانتھورہ کرکٹ پرائمرلیگ شوپیان کا فائنل میچ

پلوامہ جم خانہ نے شوپیان کو شکست دی، میچ دیکھنے کیلئے پورا ضلع اُمڈ آیا

پلوامہ / تنہا ایاز/

لانتھورہ کرکٹ لیگ شوپیان کے فائنل میچ میں پلوامہ جم خانہ نے شوپیان کو شکست دے کر نہ صرف ٹرافی جیت لی بلکہ وہاں کے لوگوں کے دل بھی جیت لئے۔ فائنل میچ کے تقریب پر بی ڈی او شوپیان، وادی معروف ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات موجود تھے ۔ اس موقعے پر ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے کھلاڑیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔ ادھر فائنل میچ دیکھنے کیلئے پہاڑی ضلع شوپیان کے کثیر تعدادلوگ اُمڈ آئے اور تالیاں بجا کر میچ کا لطف اٹھایا ۔ تفصیلات کے مطابق لانتھورہ پرائمرلیگ شوپیان کا فائنل میچ شاندار طریقے سے کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں پلوامہ جم خانہ نے روٹ ٹور فروٹ شوپیان کے ٹیم کو شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے شوپیان کی ٹیم نے183رنز بنائیں وہ انکی تمام کھلاڑی اوٹ ہوئے ۔ شوپیان ٹیم کی جانب سے موزم نے69رنز بنائیں۔ عادل کاچروں نے32رنز کی اننگز کھیلی۔ بولنگ میں پلوامہ جم خانہ کی جانب سے ثاقب نے شاندار بولنگ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے4وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل، عرفان اور الطاف ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔ جواب میں پلوامہ جم خانہ نے میچ کے آخری اور میں جیت درج کی۔ پلوامہ جم خانہ کی جانب سے آکاش ایوب نے جارحانہ کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔ انہوں نے 81رنز بنائیں۔ اختر حسین گونگو نے30رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان شبیر لیفٹی نے35رنز بنائیں۔ آکاش ایوب کو مین آف دی میچ جبکہ مین آف دی سریز کا ایوارڈ شوپیان ٹائٹین ٹیم کے کھلاڑی یامن کو دیا گیا۔ ادھر میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ اسٹیڈیم میں آئے تھے اور پورا دن میچ کا لطف اٹھایا۔ تالیاں بجاکر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داد دی۔ تقریب پر ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق جو کہ پلوامہ جم خانہ کے چیرمین اور آش نامی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر بھی نے کھلاڑیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ نوجوان پڑھائی میں بھی زیادہ دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پوری سریز کے دوران لانتھورہ کے گردو نوح کے لوگوں نے جس طرح پیار و محبت اور اپنا جذبہ دکھایا ہے اُسے سے کا فی متاثر ہوا ہو۔ انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ آش کوچنگ سینٹر یہاں کے غریب، یتیم اور جسمانی طور معذور طالب علموں کو مفت کونسلنگ فراہم کرے گی۔ اس موقعے پر لوگوں نے پلوامہ جم خانہ کرکٹ ٹیم کے حق میں زبردست نعرے لگائیں۔ تقریب پر پلوامہ جم خانہ کے منیجر ڈرایوڈ، ناصر، سیکریٹری محمد ایوب ڈار اور ٹیم کے کوچ شوکت ناصر بھی موجود تھے۔ نمائندے کے مطابق بی ڈی او شوپیان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے جبکہ ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ میچ اس قدر دلچسپ رہا کہ لانتھورہ کے آس پاس رہ رہے لوگوں نے کھیت کھلانوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ اور دیر گئے شام تک میچ کا لطف اٹھاتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں