82

آنے والے دس دنوں کے دوران ہندوپاک کے مابین محدود پیمانے پر جنگ کے امکانات

امریکہ ایک تیر سے تین شان حاصل کرنے کی کوشش کر کے بھارت کی مدد کریگا /ریٹائرڈ جنرل ارشاد

سر ینگر / 7ستمبر/ بھارت پاکستان کے ما بین آنے والے دس دنوںکے دوران محدود جنگ ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے پاکستان کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے انکشاف کیاکہ بھارت پاکستان کے مابین جنگ کے دوران امریکہ بھارت کی برپور مددکر کے ایک تیر سے تین نشانو ں پروارکریگا ۔ اے پی آئی کے مطابق بھارت کی ایک نیوز چینل کے ساتھ ٹاک شوکے دوران پاکستان کے ریٹائرڈجنرل جنرل ارشاد نے آنے والے دس دنوں کے دوران بھارت پاکستان کے مابین حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرٹکراؤ کے دوران کہا کہ جس بڑے انداز سے دونوں ممالک فوجی نقل وحرکت شروع ہوئی ہے وہ اس بات کی غماز ہے کہ دونوں ممالک کے مابین کچھ نہ کچھ ہونے والاہے ۔ریٹائرڈلیفٹنن جنرل کے مطابق بھارت پاکستان کی سرحدیں پہلے ہی آگ اُگل رہی ہے بین الاقوامی کٹترول لائن پربندوقوں کی گن گرج جاری ہے اوربھارت چین کے مابین کشیدگی نے جلتی پر پیٹرول کاکام کیا ۔انہونے کہاکہ بھارت پاکستان کے مابین محدو دیابڑے پیمانے پرجنگ کے دوران امریکہ پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی مددکریگا وہ ایک تیر سے تین نشان کرنے کی فکر میں ہے ۔پاکستان کے سابق فوجی افسر کے مطابق ساوتھ چین میں امریکی سرگرمیاں زورشور سے شرو ع ہوگئی ہے اور اب وہ افغانستان کے بعد بھارت میں مستقل فضائی سپیس حاصل کرنے کی کوشش کریگااور اگربھارت پاکستان کے مابین تصادم آرائی ہوئی جس سے بہت زیادہ امکانات بڑھ گئے ہے توامریکہ کوبھارت میں اپنے جنگی لڑاکہ طیاروں کے لئے بیس فراہم ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ امریکہ کوافغانستان میں ائربیس دستیاب ہے تاہم پاکستان ایران ،نئپال اس کے دست رس سے باہرہوگئے ہیں اور روس بھی امریکہ کو نشانہ بنانے سے چوکے گا نہیں لہذا بھارت اس کے لئے محفوظ پناہ گاہوگی جہاں اس کے لڑاکہ طیارے آسانی کے ساتھ اپنے نشانے پرپہنچ سکتے ہے ۔پاکستان کے سابق فوجی افسر نے کہاکہ 17سے 29ستمبر تک بھارت پاکستان کے مابین محدود پیمانے پر دفاعی ماہرین کے مطابق جنگ چھڑ سکتی ہے اور اس دوران بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے میں کوئی بھی عار محسوس نہیںکریگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی اگر چہ برپور کوشش کریگا تا ہم اگرامریکہ نے بھارت کی مدد کی تواس سے پاکستان کوبہت بڑے نقصان سے دو چارہوناپڑیگا ان کامزید کہناتھا کہ چین کے دبدبے کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے اور امریکی فوجی کمانڈر کے پاکستان سے لوٹنے کے بعد بھارت امریکہ کے مابین فوجی لحاظ سے رشتے مزیدمضبوط ہوئے ہے پاکستان نے امریکی فوجی کمانڈر کو مشترکہ مشکیں اور امداد سے صاف انکار کر دیا ہے اور کھل کر چین کی حمایت دینے ے بارے میں آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں