92

حوالہ کیس:ای ڈی چارج شیٹ میں محبوس شبیر شاہ کی اہلیہ بلقیس بھی ملزم قرار

شبیر شاہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ 2.08کروڑ روپیہ اسلم وانی سے حاصل کئے /سرکاری وکیل

سرینگر17//ستمبر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے محبوس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ اور اُس کی اہلہیہ کو 2005منی لانڈرنگ کیس میں مزمل کے طور پر شامل کیا اور اس سلسلے میں دہلی کی ایک عدالت میں شارج شیٹ پیش کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوس علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو 2005کے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے طور شامل کیا ہے۔یہ کیس شبیر شاہ اور محمد اسلم وانی کیخلاف درج ہے اور ان پر حوالہ رقم حاصل کرنے کا الزام ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بلقیس کا نام چارج شیٹ کے ضمیمہ میں شامل کیا ہے جو گذشتہ روز دلی کی ایک عدالت میں پیش کی گئی۔اس کیس کی شنوائی ایڈیشنل سیشن جج دھرمندر رانا 10نومبر کو کریں گے۔چارج شیٹ سرکاری وکلاء این کے مٹا اور راجیو اواستھی نے عدالت کے سامنے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلقیس شاہ نے اپنے شوہر شبیر شاہ کے ہمراہ 2.08کروڑ روپے اسلم وانی سے حاصل کئے۔چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ اسلم نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ ساری نقدی شبیر شاہ اور تین موقعوں پر اْن کی اہلیہ بلقیس شاہ کو دیدی۔ ای ڈی چارج شیٹ میں کہا گیا’’بلقیس نے رقم یہ جاننے کے باوجود لے لی کہ اْن کے شوہر کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ‘‘۔چارج شیٹ کے مطابق اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ڈاکٹر بلقیس اپنے شوہر کی ’’غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں‘‘ میں شریک رہی ہیں۔ای ڈی کے مطابق شبیر شاہ اور اْن کی اہلیہ بلقیس شاہ نے حوالہ کے ذریعے بھاری رقم حاصل کی ہے اور اس سے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بنائی ہے۔چارج شیٹ میں بلقیس شاہ کو حوالہ رقم حاصل کرنے میں ملوث قرار دیا گیا ہے جس کی بنا پر ای ڈی نے چارج شیٹ کے ضمیمہ میں اس کا نام اضافی ملزم کے طور شامل کیا ہے۔ای ڈی کے مطابق شبیر شاہ حوالہ کیس کا بنیادی ملزم ہے جس نے بھارت کے باہر سے غیر قانونی رقومات حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ شبیر شاہ جولائی2017سے تہاڑ جیل میں مقید ہے۔شاہ اور اسلم وانی کیخلاف پہلے ہی اس کیس میں چارج شیٹ پیش کی گئی تھی، اب گذشتہ روز ای ڈی نے چارج شیٹ کا ضمیمہ پیش کرتے ہوئے بلقیس کو بھی ملزم قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں