جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے کیا تھا کانفرنس کا اہتمام
بڈگام/ 8 جولائی//ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/
شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارگاہ نارسپورہ بڈگام میں کربلا کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے کیا تھا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مجتباء نثار کو حاصل ہوئی اور بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ رتبہ زینب اور ناظرہ مشتاق نے پیش کیا۔دو نشستوں پر مشتمل اس کانفرنس کی پہلی نشت میں معروف شاعر اور نقاد پریم ناتھ شاد بحثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ایوان صدارت میں ایوب صابر، مجید مسرور، سید اختر حسین منصور، سلیم یوسف اور غلام محمد شاد بحثیت مہمان زی وقار موجود رہے۔ اسی طرح ایوان میں عبدالرحمٰن سکندر، اور حاجی غلام محمد نے میزبان کے فرائض انجام دئیے۔ پہلی نشت میں مولوی عبدالاحد شہباز نے تفصیل سے مقالہ “تعارف کربلا ” پڑھا اس کے بعد دیگر مقررین نے واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کی پہلی نشت میں مختلف درسگاہوں کے طلبہ و طالبات نے نوحہ خوانی کی اور اسلامی سوال و جواب پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس پر بعد میں انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔پہلی نشت کے روح رواں حقانی میموریل ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد ڑار اور استاد عارف حسین تھے۔ اس موقع پر حاجی غلام محمد، محمد یوسف اور محمد اسحاق ڈار کو خدمت اہل بیعت ایواڈوں سے نوازا گیا۔ کانفرنس کی دوسری نشت میں حسینی مشاعرے کا اہتمام ہوا جس میں ڈاکٹر ارشاد حسین، عاشق مشتاق، شوکت شہباز، غلام حسین شبنم، مجید مسرور، سالگ سوگامی،محمد ابراہیم، ایوب صابر، پیر محی الدین، سید ریاض، حاجی علی محمد، سید اختر حسین منصور، سید ظہور، مسعود شاداب، سید محمد مدنی، غلام محمد دلشاد، شفاعت شبری،خورشید احمد، گلفام نوگامی،ساجد سجاد، میر رفیق، یاسین دریگامی،شاد مصور، ماسٹر اسداللہ، محمد یوسف، نظیر احمد، محمد سعید قادری، عاشق رضاء، غلام محمد توحیدی، طاہر صفوی، سلیم یوسف، عبدالرحمٰن سکندر، اور پریم ناتھ شاد نے اپنے اپنے انداز میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کے اختتام پر امام بارگاہ نارسپورہ کے رکن حاجی غلام محمد اور مرکز کے جنرل سیکریٹری محمد سعید قادری نے تمام شرکاء کانفرنس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور کاروان ادب ڈب گاندربل،اندر کلچرل فورم سمبل،ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ اور شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شبنم رفیق نے انجام دئے۔