لفظ ”بہار” عنوان پر کئی شعراء کرام نے کلام پیش کیے
پلوامہ/ندائے کشمیر// تنہا ایاز/
ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کی ایک معروف ادبی تنظیم ہے جو کشمیری زبان کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے 4 اور 5 جولائی کو ماہانہ پروگرام خیال پنن پنن کے تحت لفظ ”بہار” عنوان پر آن لائن محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شاعر غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی جبکہ فاروق نقاطی نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔تقریب کی پہلی نشست میں محمد عارف کمہار، سرور بلبل،شاہ زبیر، پریم ناتھ شاد عبدالرحمان فدا،ریاض ہاکباری، شاداب یاسین اور غلام محمد جنگلناری نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس نشست میں نظامت کے فرائض محترمہ شاداب یاسین نے انجام دئے۔ 5 جولائی رات آٹھ بجے تقریب کی دوسری نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت سوسائٹی کے پریذیڈنٹ شمس سلیم نے کی۔ غلام محمد جنگلناری اور محمد یوسف دلدار ایوان صدارت میں موجود رہے۔ تقریب کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جی ایم دلشاد نے حاصل کی جبکہ جہانگیر ایاز ہالی نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔اس نشست میں ایک درجن کے قریب شعراء و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا جن میں اکرم صدیقی، ناصر منور،شریمتی نینسی چیتنا،شاہ اعجاز،محترمہ فریدہ انجم بہار،محمد افضل فاروقی، نثار منظور، جی ایم دلشاد، زرگر عزیز،محمد یوسف دلدار اور شمس سلیم قابل ذکر ہیں۔جہانگیر ایاز ہالی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اپنے صدارتی خطبے میں نامور شاعر عبدالرحمان فدا نے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کشمیری زبان کو فروغ دینے کیلئے سنجیدگی سے اپنا رول نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات قابل ستائش ہیں جس کی وجہ سے کشمیری زبان کو فروغ مل رہا ہے۔