گنڈ خواجہ قاسم میں حضرت مرزا ابولقاسم علیہ رحمہ کا یوم تحسین 0

گنڈ خواجہ قاسم میں حضرت مرزا ابولقاسم علیہ رحمہ کا یوم تحسین

عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

سرینگر/ 2 جولائی/ ندائے کشمیر//شافیہ گلفام/

کشمیری مرثیہ نگار حضرت مرزا ابولقاسم ‘علیہ رحمہؒ کا یوم تحسین مدینہ پبلک ہائی اسکول گنڈ خواجہ قاسم میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔حضرت مرزا ابولقاسم ‘علیہ رحمہؒ میموریل مشن کشمیر کے اہتمام سے منعقد اس پروقار تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر میموریل مشن کے بانی ظہور مہدی نے کہا کہ حضرت مرزا ابولقاسم علیہ رحمہ میموریل مشن کشمیر احیاء فکر دینی کی پیداوار ہےجس کو عام کرنے کی ہرممکن ضرورت ہےاور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مرزا ابولقاسم علیہ رحمہ میموریل مشن کشمیر کی یہ کوشش رہے گی کہ بغیر کسی امتیاز کے انسانی زندگی کے ہر شعبہ خصوصاً کشمیری مرثیہ، ادب، ثقافت، تہذیب و تمدن، کلچر، امور فلاح و بہبود، سماجی اتحاد کو زندہ رکھنے اور مزہبی تہواروں، ادیبوں، سماجی کارکنوں، انسان دوست، باشعور وباوقار شخصیتوں، عمدہ قلم کاروں اور اسلافوں کو یاد کرکے ان کے عظیم کارناموں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہیگا اور ساتھ ہی نوجوانوں میں ان جیسا بننے کے لئے ہرممکن پیلٹ فارم فراہم کرکے قوم و ملت کی خدمت کرکے خوشنودی پروردگار حاصل کرےگا۔ یوم تحسین کے موقع پر جن شعراء نے حضرت مرزا ابولقاسم علیہ رحمہ کو خراج تحسین پیش کیا ان میں سید اختر حسین منضور، اندر کلچرل فورم کے صدر سلیم یوسف، ڈاکٹر منظور، سید مہدی حسن، ماسٹر غلام محمد گوہر، ڈاکٹر محمد جعفر اور ظہور مہدی قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گنڈخواجہ قاسم کے ملحقہ علاقہ جات کے حال ہی میں کامیاب ہوئے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔آخر پر ظہور مہدی نے مشن کی طرف سے تمام شرکاء اور مشن کے دیگر اہم ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم تحسین کو اپنی تشریف آوری سے رونق بخشی اور میموریل مشن کے نگران سید محمد انیس کاظمی قبلہ کی طولانی عمر اور بہترین صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں