منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا اور"NZCC"کی مشترکہ کوشش 0

منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا اور”NZCC”کی مشترکہ کوشش

سرینگر کے ٹائیگور ہال میں 15 روزہ ورکشاپ کا آغاز

سرینگر/ یکم جولائی/ شافیہ گلفام/

وادی میں روایتی روف ڈانس کو فروغ دینے کی غرض سے سرینگر کے ٹائیگور ہال لین میں 15 روزہ ورکشاپ کا باظابطہ آغاز ہوا۔ ورکشاپ منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا اور نارتھ زون کلچرل سینٹر (NZCC) پٹیالہ’پنجاب’ کے باہمی اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔روایتی روف ڈانس کے معروف ماہر اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کی تربیت میں اس 15 روزہ روایتی روف ڈانس کے ورکشاپ قریباً 30 طالبہ حصہ لے رہی ہیں۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ (SNA) اعزازی گلزار احمد بٹ نے ورکشاپ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ زون کلچرل سینٹر “NZCC” پٹیالہ’پنجاب’ اور منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا کی یہ کوشش ہےکہ جموں و کشمیر کی کلا خاص کر روایتی روف ڈانس کو فروغ دیا جائے اور نئی نوجوان نسل کو جموں و کشمیر کی کلا خصوصاً روایتی روف ڈانس کی طرف مائل کیا جاسکے۔انہوں نے ملک کے ان کلچرل اداروں کی اس کوشش کی کافی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 15 روزہ اس ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ طالبات شرکت کرکے روایتی روف ڈانس کو فروغ دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ روایتی روف ڈانس کا یہ 15 روزہ ورکشاپ دن کے دو بجے سے شروع ہوکر سہ پہر پانچ بجے اختتام ہوا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں