ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے ,2 جولائی کو پلوامہ میں تقریب 0

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے ,2 جولائی کو پلوامہ میں تقریب

کھیل سرگرمیوں میں بھی پلوامہ آگے ،ضلع میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے / سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے عالمی سطح پر ہر سال 2 جولائی کو منایا جاتا ہے یہ دن کھیل صحافیوں کو حوصلہ دینے اور ان کے رول کا تشکر بجالانے کیلئے منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے 2 جولائی 2024 کو ایک تقریب کا اہتمام ہورہا ہے جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی شرکت کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کھیل صحافیوں کا عالمی دن 2 جولائی کو منایا جارہا ہے۔جنوبی ضلع پلوامہ میں اس دن پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے ایک تقریب منعقد ہورہی ہیں جہاں پر پلوامہ، ترال پانپور اور راجپورہ بلاکوں کے میڈیا سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ کی بھی آمد متوقع ہے۔اس دوران وادی کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع پلوامہ میں جرنلسٹس کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا وادی سے شائع ہونے والے سبھی اخبارت کے مدیران مبارکبادی کے حقدار ہیں۔جنہوں نے یہاں کے کھلاڑیوں اور کھیل خبروں کیلئے کالم وقف رکھے ہیں۔سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے مزید کہا کہ سال 1994 میں paris olympics games کے دوران اسپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم (Aips) ورلڈ اسپورٹس پریس ایسوی ایشن نے 2 جولائی کو ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور تب سے لیکر آج تک یہ دن ہر سال جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار کے ساتھ ساتھ یہاں کا میڈیا خاض طور پر print Media نے کھیل سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ کھیلوں میں کافی آگے ہے مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا عالمی سطع کا ہاکی میدان پلوامہ میں ہی تعمیر کیا ہے جس کیلئے ہم جموں کشمیر اور مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔البتہ ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کے اندر کافی ٹیلنٹ موجود ہیاور ضلع میں مزید کھیل میدان تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے جموں و کشمیر کے لفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ پلوامہ میں ایک Indoor Sports Stadium
تعمیر کیا جائے اور ساتھ ہی کرکٹ وکٹ ٹرف بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ادھر نامور قلمکار عبدالرحمان فدا نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن منانے کا واحد مقصد یہ ہوتا ہے کہ انسانی صحت کو متوازن رکھنے میں کھیل کود کی اہمیت کو روشناس کیا جائے اور ساتھ ہی ان جرنلسٹوں اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اپنے اخباروں جرنلوں، رسالوں کے ذریعہ کھیل کود کو بڑھاوا دینے میں اپنا کلیدی رول ادا کررہے ہیں اس ضمن میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ بھی سرگرم عمل ہے اور گزشتہ دو سالوں سے ایسی تقاریب کا انعقاد کررہے ہیں جہاں ایسے نوجوان جرنلسٹوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بڑھاوا دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس سے کھیل کود کا دائرہ کافی حد تک وسیع ہوچکا ہے۔اور امید ہے کہ ضلع انتظامیہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ اس سال بھی 2 جولائی کو ورلڈ سپورٹس ڈے کے موقعے پر تقریب کا اہتمام کرے گا اور ساتھ ہی مستحق جرنلسٹوں اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس کو پرموٹ کرنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی یقینی بن جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں