پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/
یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے لیتر پلوامہ میں زونل لیول والی بال، کھوکھواور کبڈی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ U/14 لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کھیل مقابلوں میں حصہ لیا ۔کھیلوں کا افتتاح ڈسڑکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر پلوامہ محمد قاسم نے کیا اس حوالے سے جی ایم ایس لیتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں Zpeo ٹہاب منظور احمد گلزار احمد داؤد صاحب اور علی محمد ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس موجود تھے