ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

چینی وزیر خارجہ نے لداخ کی صورتحال سے آگاہ کیا

   910 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

کشمیر میں عزادارو ں کے جلوس پر طاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک / شاہ محمود قریشی

 

سرینگر/یکم ستمبر/پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں چین کیخلاف لڑنے میں دم نہیں ہے ۔ اسی دوران انہوں نے وادی کشمیر میں عزاداروں کے جلوس پر طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر میں مذہبی رواداری کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی، پہلے تو عزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی بعد ازاں ان جلوسوں کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گرفتاریاں کی گئیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم نے دیکھا کہ مساجد کو تالے لگوا دیے گئے اور اب محرم الحرام میں طاقت کا وہ منظر پیش کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، پوری امت مسلمہ میں اس بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ میری 21 اگست کو دورہ چین کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے لداخ کی صورتحال، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور چین کے دفاعی اقدامات سے تفصیلا آگاہ کیا، چین کو اپنے نکتہ نظر اور فورسز پر اعتماد ہے، بھارت کے دعوؤں میں کوئی دم خم نہیںاو ر چین نے اس سے پہلے بھی بھارت کے خلاف کارورائی کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.