90

کورونا وائرس کی قہر سامانیاں ,اموات کی تعداد600کا ہندسہ عبور

ایک اور فورسز اہلکار سمیت مزید8افرادزندگی کی جنگ ہار گئے ،اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈائون

سرینگر؍21 ،اگست ؍کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں ایک او ر سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید8افراد مختلف اسپتالوں میں دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا اموات کی تعداد600کا ہندسہ عبور کرگئی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں مزید8افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک سی پی ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں 61بٹالین سی آر پی ایف کا52سالہ اہلکار ،بدینہ بڈگام کا70سالہ شہری ،درنگ بل پانپور کا 85سالہ شہری،گانتح مولہ بارہمولہ کا62سالہ شہری ،وانگورا بارہمولہ میں65سالہ شہری ،کرالہ پورہ بڈگام کا 74سالہ شہری ،چھتہ بل سرینگر کی70سالہ خاتون اور ڈلگیٹ سرینگر کا 67سالہ شہری شامل ہے ۔ حکام کے مطابق 52سالہ سی آر پی ایف اہلکار شیو پورہ میں تعینات اور 18اگست کو اُسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا تھا ،جہاں وہ جمعہ کو دم توڑ بیٹھا ۔بد ینہ بڈگام کے شہری کو20اگست اور درنگ بل پانپور کے85سالہ شہری کو 14اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور یہ دونوں بھی جمعہ کو انتقال کر گئے ۔گانٹھ مولہ بارہمولہ کے شہر ی کو صدر اسپتال سرینگر میں 17اگست کو داخل کیا گیا تھا جبکہ واگورہ بارہمولہ کے شہری کو8اگست کو اسی اسپتال میں داخل کیا گیا ۔دونوں کی موت ہوگئی صدر اسپتال سرینگر میں ہوئی ۔چھتہ بل سرینگر اور کرالہ پورہ بڈگام کے شہریوں کے 18اگست کو جے وی سی بمنہ سرینگرمیں18اگست کو داخل کیا گیا ۔دونوں کی موت جمعہ کو ہوئی ۔ ڈلگیٹ سرینگر کے شہری کو سی ڈی اسپتال میں11اگست کو داخل کیا گیا تھا ،جہاں وہ جمعہ کے روز زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا اموات کی تعداد600کا ہند سہ عبور کر گئی ۔وادی کشمیر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد559اور جموں صوبہ میں کورونا اموات کی تعداد41ہے ۔کورونا وائرس سے ہلاک اور متاثر ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اس دوران ایک اطلاع کے مطابق کورونا کیسز میں نمایاں اضافے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ سے تین دنوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں21 سے23 اگست تک پابندیاں نافذ رہیں گی۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع میں جمعہ کے روز تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی تاہم نجی گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں