ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے نمبلن شیری میں سالانہ کانفرنس منعقد 0

ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے نمبلن شیری میں سالانہ کانفرنس منعقد

عام لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ وادی بھر سے آئے ہوئے معروف شاعروں اور قلم کاروں نے کی شمولیت

بارہ مولہ /ساگر نذیر/ندائے کشمیر

جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کی جانب سے آج نمبلن شیری بارہ مولہ میں سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس کی پہلی نشست میں فورم کے سالانہ رپورٹ کے علاوہ کشمیری زبان کے معروف شاعر ماسٹر ملک فاروق کے شعری مجموعے (أخر درام خابن تر )کی رسم رونمائی ہوئی۔اس نشست کی صدارت معروف شاعر فیاض تلگامی نے کی ان کے ساتھ ایوان صدارت میں شبنم وجپاری مہمانی خصوصی فاروق رفیع آبادی رشید کانسپوری ڈی ایس پی بارہ مولہ محمد الطاف خان ایس ایچ ہو شیری مدثر نظر بشر زوگیاری ایڈوکیٹ شاہد علی بشیر منگوالپوری اور اسسٹنٹ کمشنر بارہمولہ غلام محی الدین راجا موجود تھے ۔کانفرنس کی دوسری نشست میں ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوا جس میں تین درجن سے زائد شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر بشیر منگوالپوری نے کی فورم کے صدر بشر زوگیاری نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا وہی فورم کے سرپرست ساگر نظیر نے نظامت کے فرایض انجام دئیے پروگرام میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شاعروں کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی کتاب پر منیب نارواوی نے صارم اقبال کا لکھا تبصرہ پیش کیا ۔مشاعرے میں جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا اُن میں منیب نارواوی محی الدین بیتاب غفار خاکسار ساگر نظیر بشر زوگیاری وسیم علی قاظم ساقی ارشاد شاہی سجاد قیوم دلدار عبدال خالق بٹ فاروق رفیع آبادی رشید کانسپوری مجروح کشمیری اعجاز احمد اعجاز منظور راتھر رحیم ملک محمد عبداللہ میرماجد گنایئ الہام نارواوی ساقی ارشادغمگین احد شبنم وجپاری انظر مہجومشتاق کرمانی ایڈوکیٹ شاہد علی سید اسداللہ صفوی محمد اکرم صدیقی غلام حسین حقنواز یامن یوسف رزاق جہامی شوکت شہباز حسن اظہر ریاض ہاکباری مدثر ہاکباری رشید بٹ ملک فاروق اورصادیہ شوکت قابل زکر ہیں وہی اس موقعے پر ٹیچرز ایسوسیشن بارہ مولہ کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ الطاف حسین بٹ اور زونل پریذیڈنٹ زون فتح گڈ کے محمد مقبول خان بھی پروگرام میں موجود تھے ۔آخر پر ملک فاروق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا ونگ
ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن جموں و کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں