شبروزملک
ایمن ہینڈی کرافٹس پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ نے بٹہ پورہ کنزر میں تین روزہ دستکاری پروگرام منعقد کیا جس کی سرپرستی وزارت ٹیکسٹائل حکومت ہند کے تحت ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری کے دفتر نے کی۔
یہ پروگرام چھ سے آٹھ نومبر تک ہوگا۔ ۔ پروگرام کا افتتاح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس سروس سنٹر بارہمولہ طارق احمد نے کیا، لانچ کے دوران مختلف اسکیموں سے متعلق دستکار سامعین کو فراہم کی گئی، اس کے علاوہ مختلف اسکیموں کا بھی مظاہرہ کیا گیا جن سے دستکاری کے کاریگر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر بے روزگار نوجوانوں کو بھی سرکار کی ان اسکیموں سے فایدہ اٹھا کر روزگار کے وسائل حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔