کشمیر ویلی تھیٹر نے اسٹیج ڈرامہ(پئہر)کیا پیش 0

کشمیر ویلی تھیٹر نے اسٹیج ڈرامہ(پئہر)کیا پیش

تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 کا کلچرل اکیڈمی نے کیا ہے اہتمام

سرینگر/4 نومبر/ جمیل انصاری

سرینگر کے ٹائیگورہال میں جاری 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کے لئے سودمند ثابت ہو رہا ہے۔ فیسٹول منعقد کرنے سے جہاں مقامی تھیٹر فنکاروں کو اپنی اداکارانہ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے وہیں ابھر تے تھیٹر فنکار بھی اس تھیٹر فیسٹول میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے میں خوشی محسوس کررہے ہیں۔جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کے پانچویں روز کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے شیخ محمد حنیف کا لکھا اور گل جاوید خان کی ہدایت میں کشمیری اسٹیج ڈرامہ”پئہر”پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔اس ڈرامہ کے آرٹ اور اسٹیج منیجمنٹ ظہور زیدی جبکہ کفایت فہیم نے ڈرامے کو موسیقی سے سجایا تھا اور الطاف حسین نوشہری نگران تھے۔ڈرامہ کی کہانی دیہاتی اور شہری زندگی اور حالات و واقعات پر مبنی تھی۔ ڈرامے میں جن اداکاروں نے اپنی بہترین اداکاری سے حاضرین کو تالیاں بجانے پر مجبور کیا ان میں یوسف شاہناز،اشرف رازگیری،معجبین انکساری، طاہر نجار اور شاہینہ مہاجن کابل ذکر ہیں۔فیسٹول کے پانچویں روز ٹائیگورہال میں کئی معروف ادیب اور قلم کاروں کے علاوہ کلچرل اکیڈمی کے انچارج کشمیر صوبہ ڈاکٹر فاروق انور مرزا، سابقہ سربراہ دوردرشن کیندر سرینگر شبیر مجاہد،پروفیسر ناصرمرزا،غلام نبی نمتحالی،معروف سماجی کارکن غلام محی الدین صوفی،معروف فلم ساز مشتاق علی احمد خان، شکیل الرحمان، شفیق قریشی، مشتاق بقال،ارشد مشتاق، جاوید گیلانی، فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن جموں و کشمیر کے چئیرمین گلزار احمد بٹ، قاضی فیض، منظور ملک، حسن جاوید، خورشید میر، ارشد نوشہری اور گلفام بارجی کے علاوہ ڈرامہ شائقین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔آج فیسٹول کے آخری روز کئرٹین کال تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کی پیش کش ہوگی۔ہوگی۔میزبانی کے فرائض انیقہ رشید فراش نے انجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں