پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد 0

پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سینکڑوں مریضوں نے میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کے مریضوں نے شرکت کر کے اپنا علاج و معالجہ کرایا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش پلوامہ نے راجستھان ہربل انٹرنیشنل کے اشتراک سے آیوش یونٹ ضلع ہسپتال میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا افتتاح ڈسڑکٹ نوڈل آفسر آیوش ڈاکٹر مشتاق احمد نے کیا۔ اس موقع پر آیوش یونٹ ضلع ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الطاف شاہ، ڈاکٹر صائمہ مجید اور ڈاکٹر حمیرا تبسم کے علاوہ محکمہ آیوش کا پورا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ساتھ ہی ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ سے پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد ہوتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں