کلچرل اکیڈمی کے 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کا تیسرا دن 0

کلچرل اکیڈمی کے 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کا تیسرا دن

فیروز کلچرل فورم نے” اپریل فول” اسٹیج ڈرامہ کیا پیش

سرینگر/ 2 نومبر/ جمیل انصاری/ندائے کشمیر/

ٹائیگورہال سرینگر میں جاری 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 کے تیسرے روز ٹائیگورہال میں تھیٹر سے وابستہ فنکاروں اور ڈرامہ شائقین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی اور فیسٹول کے تیسرے روز فیروز کلچرل فورم بادی پورہ چاڑورہ سے منسلک فنکاروں نے محمد امین بٹ کا لکھا ہوا اور محمد رفیق احمد ڑار کی ہدایت میں کشمیری مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ”اپریل فول”پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی اور حاضرین نے ڈرامہ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو خوب سراہا۔ڈرامہ کی کہانی شہر آفاق ڈل جھیل کی بگڑتی صورتحال پر مبنی تھی۔ آغاز میں کلچرل اکیڈمی کے سینئر آفیسر ڈاکٹر سید افتخار احمد نے مہمانوں اور دیگر ڈرامہ شائقین کا والہانہ استقبال استقبال کیا اور جاری تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہےکہ اس 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 کا اہتمام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے کیا ہے۔ جس میں کالی داس تھیٹر۔کشمیر ویلی تھیٹر اور کئرٹین کال تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کی شرکت ابھی باقی ہے۔ فیسٹول کےتیسرے روز بھی کئی معروف تھیٹر شخصیات کے علاوہ دوردرشن کیندر سرینگر کے سابقہ سربراہ شبیر مجاہد۔آل انڈیانا ریڈیو سرینگر کے سابقہ سربراہ سید ہمایوں قیصر۔آل انڈیا ریڈیو سرینگر شعبہ خبر کے سابقہ سربراہ مشتاق احمد مشتاق۔نثار نسیم۔پروفیسر فاروق فیاض۔ ڈاکٹر عیاش عارف۔ڈاکٹر شگفتہ راتھر۔مشتاق علی احمد خان۔ فیاض تلگامی۔قاضی فیض۔مجید مجازی۔ شاکر شفیع۔غلام الدین بہار۔شبنم تلگامی۔جی۔ ایم ماہر۔ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ کے علاوہ وادی کے کئی دیگر نامی گرامی ادیبوں۔قلم کاروں۔فنکاروں اور ڈرامہ شائقین کی ایک خاص تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں