رواں برس کلچرل اکیڈمی کے اہتمام سے ریکارڈ توڑ کلچرل پروگراموں کااہتمام 0

رواں برس کلچرل اکیڈمی کے اہتمام سے ریکارڈ توڑ کلچرل پروگراموں کااہتمام

تھیٹر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ادبی۔تمدنی اور ثقافتی پروگراموں سے فنکار خوش

سرینگر/ندائے کشمیر/ گلفام بارجی

رواں برس جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے پورے جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڑ ادبی۔ثقافتی.تمدنی اور کلچرل پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جو ابھی بھی جاری ہے اور ان پروگراموں میں جموں و کشمیر کے تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ادبی۔ ثقافتی اور تمدنی گروپوں سے وابستہ ادیب۔ قلم کار۔شاعر اور دیگر فنکار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ان ادیبوں۔ قلم کاروں اور فنکاروں کا کہنا ہےکہ سیکرٹری ٹورزم اینڈ کلچر سید عابد رشید اور سیکرٹری کلچرل اکیڈمی بھارت سنگھ منہاس کی کاوشوں کی وجہ سے رواں برس کلچرل اکیڈمی نے پورے جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڑ ادبی۔ثقافتی اور تمدنی کلچرل پروگرام منعقد کئے جن سے مقامی ادیبوں۔ قلم کاروں اور فنکاروں کو کافی حدتک روزگار کے وسائل پیدا ہونے میں آسانی ہوگئی۔ادیبوں۔قلم کاروں اور فنکاروں نے مزید کہا کہ اگر کلچرل اکیڈمی کی طرح دیگر ثقافتی ادارے بھی اس طرح کے پروگراموں کی شروعات کرتے تو جموں وکشمیر کے تھیٹر کے ساتھ ساتھ ادب۔ثقافت اور تمدن میں نکھار آجاتا اور نوآموز قلم کاروں اور فنکاروں کو پلیٹ فارم مہیا ہوتا اور خاص کر تھیٹر شائقین کی تھیٹر کے تئیں دوریاں کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا۔ان ادیبوں۔ قلم کاروں اور فنکاروں نے سیکریٹری ٹورزم اینڈ کلچر سید عابد رشید۔ سیکریٹری کلچرل اکیڈمی بھارت سنگھ منہاس اور اس ادارے سے منسلک دیگر افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید جتائی کہ کلچرل اکیڈمی اس طرح کےادبی۔ثقافتی۔تمدنی اور کلچرل پروگراموں کو آنے والے وقت میں بھی اسی طرح جاری رکھیں گے۔یہ بات قابلِ ذکر ہےکہ گزشتہ برسوں کے برعکس رواں برس کلچرل اکیڈمی نے جموں و کشمیر میں ریکارڈ توڑ ادبی۔ثقافتی۔تمدنی اور کلچرل پروگراموں کااہتمام کیا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں