یوسف سمیم اکھ بے بہا شاعر 0

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے کیا ایک پُروقار ”نعتیہ مشاعرہ“

بارہمولہ/ندائے کشمیر

28 اکتوبر 2023 بروز سنیچر بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے اقرا گرلز ہائی سکول سوپور میں ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا۔اس پُر وقار محفل کی صدارت وادی کے کہنہ مشق شاعر جناب تنہاہ نظامی نے کی۔جبکہ ایوان صدارت میں جناب فیاض تلگامی صاحب اور جناب رشید پروین بھی تشریف آور تھے۔محفل کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جسکا فریضہ پیر علی محمد نے انجام دیا۔نعت پاک سکول ہذا کے طالب علم مزمل نے پیش کیا۔صدر بزم شعر و ادب شمالی کشمیر یوسف صمیم نے خطبہ استقبالیہ دیا۔آپ نے حکومت سے مطالبہ کیا۔کہ وہ شیروانی ہال بارہ مولہ کے طرز پر سوپور میں بھی ایک کلچرل ہال بنائے۔جس کی اشد ضرورت ہے اس سے کلچرل پروگراموں کے ساتھ فروغ کشمیری زبان پروگراموں کا بھی انعقاد ہوگا۔مشاعرے کی نظامت جناب حسن اظہر نے کی۔جن شعرا نے اپنا نعتیہ کلام پڑھا ان میں تنہاہ نظامی، فیاض تلگامی،جناب یوسف صمیم، شیر علی مشغول، رشید روشن، بشیر منگوالپوری،حسن اظہر، شہزاد منظور، سعید اسحاق مجروح، شوکت ہاشمی، آفاق دلنوی، نظیر جان، شہباز مجید وانیگامی، مجروح کشمیری، سرور بلبل، جی ایم زاہد، نثار سوپوری اور رمیز رشک شامل ہیں۔آخر پر محمد سعید مسعودی نے اختتامی کلمات پیش کئے۔
مدثر مرچال
جنرل سیکرٹری بزم شعر و ادب شمالی کشمیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں