مراز ادبی سنگم کی جانب سے سال 2023 کیلئے ایوارڈز کا اعلان 0

مراز ادبی سنگم کی جانب سے سال 2023 کیلئے ایوارڈز کا اعلان

کئی نامور شاعر اور قلمکار ایوارڈز کے لیے منتخب

پلوامہ/ تنہا ایاز/ وادی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کی جانب سے سال 2023 کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔کئی نامور شاعر اور قلمکار ایوارڈز کے لیے منتخب کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سالانہ کانفرنس منعقد کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر محمد شفیع ایاز، اظہار مبشر، راجا مظفر اور ریاض انزنو شامل ہیں۔ میٹنگ میں سالانہ کانفرنس نومبر میں منعقد کرنے پر سبھی ممبران نے اتفاق کیا۔ میٹنگ میں غلام نبی خیال اور سید غلام رسول غیور کو بھی یاد ہیں گیا اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں 2023 کیلئے اعزازات کو بھی منظوری دی گئی۔
پانچ ممبران پر مشتمل ایوارڈ کمیٹی جن میں ریاض انزنو، منظور خالد، لون امتیاز، میر روشن خیال اور کارڈینیٹر بشیر زائر شامل ہیں نے تقریباً تین ماہ کی محنت اور مختلف ماہرین سے مشاورت کے بعد اپنا کام پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔ ایوارڈ کمیٹی کے کارڈینیٹر بشیر زائر نے 7 اکتوبر 2023 کو مختلف ایوارڈز کے لیے اپنے حتمی انتخابی فیصلہ کی کاپی مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کے پاس جمع کردی۔ جس کو جنرل سیکریٹری نے مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا کو منظوری اور باضابطہ طور اعلان کی منظوری کے لیے
پیش کیا۔صدر علی شیدا نے مراز ادبی سنگم کے نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز کی موجودگی میں ایوارڈز کو منظوری دے دی۔ اور جنرل سیکرٹری کو باضابطہ طور ایوارڈز کے اعلانات کیلئے ہدایات جاری کئے۔
منظور شدہ فیصلہ کے مطابق اس سال شان مراز 2023 کیلئے جموں و کشمیر کے مشہور و معروف شاعر اور قلمکار ایس راضی کو منتخب کیا گیا جبکہ شرف مراز 2023 کیلئے معروف براڈکاسٹر، شاعر قلمکار برج ناتھ پنڈت بے تاب کا انتخاب کیا گیا۔ بیسٹ بک ایوارڈ
شاہ پارہ مراز 2023 کیلئے اشرف راوی کی تنقید پر مبنی کتاب “گونہ ساوی گونماتھ” کا انتخاب کیا گیا۔شمع مراز 2023 کیلئے گوجری زبان میں چودھری شریف الدین قمر کے لکھے شعری مجموعہ “منکا موتی” کا انتخاب
کیا گیا۔ایس راضی مراز ادبی سنگم کے بانی ممبر ہیں انہوں نے کشمیری زبان و ادب کیلئے بے لوث خدمات انجام دئے ہیں۔ ایس راضی کی اب 16 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ایس راضی کو 2010 عیسوی میں ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی کی طرف سے بال پرسکار سے بھی
نوازا گیا ہے۔ برج ناتھ پنڈت بے تاب کا شمار بھی کشمیری زبان کے مایہ ناز قلمکاروں میں شمار ہوتا ہے۔ برج ناتھ پنڈت بے تاب کی اب تک 8 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ انہیں قومی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
اشرف راوی کا شمار کشمیری زبان کے نوجوان قلمکاروں میں شمار ہوتا ہے انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے کشمیری زبان کے ممتاز قلمکاروں میں اپنا نام شامل کیا۔ چودھری شریف الدین قمر کا شمار گوجری زبان کے ممتاز قلمکاروں میں ہوتا ہے۔ شریف الدین قمر گوجری زبان کی ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہیں ہیں جس میں انہوں نے کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ مراز ادبی سنگم کی طرف اس سال پہلی بار کسی غیر کشمیری زبان میں لکھی گئی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں