ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی میٹنگ 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی 0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی میٹنگ 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی

سوسائٹی سے وابستہ تمام شعراء کرام میٹنگ میں شرکت کریں/جنرل سکریٹری

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

پلوامہ کی ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے 24 اکتوبر کو اہم میٹنگ منعقد ہو رہی ہے۔ سوسائٹی سے وابستہ تمام شعراء کرام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی ایک اہم میٹنگ 24 اکتوبر 2023 کو ناز ہوٹل پلوامہ میں منعقد ہونے جارہی ہیں۔اس حوالے سے سوسائٹی کے جنرل سکریٹری غلام محمد دلشاد نے سوسائٹی سے وابستہ تمام ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ضرور شمولیت کریں۔ جنہوں نے سال 2023 کا ممبر شپ فیس ابھی بھی ادا نہیں کیا ہے ان سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ اسی میٹنگ میں ممبر شپ فیس ادا کریں۔ ممبر شپ کے حوالے سے ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ نے اپنے پریس ریلیز میں مزید کہا ہے جو اس تنظیم میں بحثیت ممبر داخلہ لینے کے ممتنی ہیں وہ آیںں اور ممبر شپ فارم حاصل کریں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی میں نئے شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں