جسمانی طور خاص بچوں کے سکول کیلئے 16لاکھ روپے کی بس وقف
سرینگر/21اکتوبر /جموں وکشمیر کے مفادات کا تحفظ، عوامی اُمنگوں ، احساسات اور جذبات کی ترجمانی اور ہر حال میں عوامی خدمت کو جاری و ساری رکھنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا رہا ہے اور یہ جماعت آج بھی اپنے ان سنہری اصولوں پر قائم و دائم رہ کر خود کو عوام کیلئے وقف رکھے ہوئے ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر نے آج بجبہاڑہ میں 4تقریبات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کے ہمراہ سینئر پارٹی لیڈر ان ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ایڈوکیٹ عبدالالمجید لارمی اور یوتھ ضلع صدر سید صبابھی تھے۔ بجبہاڑہ کے تفصیلی دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی اور ان کا سدباب کرانے کیلئے متعلقہ حکام کیساتھ موقعے پر ہی رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جسمانی طور خاص بچوں کے تعلیم ادارے زیبہ آپا انسٹی چوٹ بجبہاڑہ کے بچوں کو لانے اور لیجانے کیلئے 16لاکھ روپے مالیت کی بس وقف کی۔ وہ بچوں کیساتھ بھی ملے اور تبادلہ خیالات بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ میں بجلی کی معقولیت کیلئے 640کے وی اے ٹرانسفامر کیلئے 23لاکھ روپے واگذار کئے۔ انہوں نے ضلع ہسپتال کے حکام اور ڈاکٹر حضرات سے بھی بات کی اور مریضوں اور تیمار داروں سے بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وہاں موجودہ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سب ضلع ہسپتال کا درجہ بڑھا کر اسے ضلع ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔ مسعودی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ وزارت کیساتھ اُٹھائیں گے۔ دریں اثناء انہوں نے بجبہاڑہ ٹائون میں نیشنل کانفرنس عہدیداروں اور کارکنان کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جہاں پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی پروگرواموں اور لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات زیر بحث آئے۔ ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے حلقہ انتخاب میں جاری پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کرنے کے علاوہ مقامی آبادی کو بجلی، پینے کے پانی اور راشن جیسے مسائل سے بھی رکن پارلیمان کو آگاہ کیا۔ اس موقعے پر بلاک صدور صاحبان ، بلاک سکریٹری صاحبان اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔
0