لوگوں سے شرکت کی اپیل ، مسائل ارباب و اقتدار تک پہنچانے کا بہترین موقعہ
پلوامہ/ تنہا ایاز/
ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے 19 اکتوبر سے وارڑ سبھا کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں مختلف محکموں کے چھوٹے بڑے افسران شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ ٹاؤن کے سبھی وارڈوں میں 19 اکتوبر سے وارڈ سبھا پروگرام کے تحت عوامی دربار کا اہتمام ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے میونسپل کونسل پلوامہ نے باضابطہ طور پر ایک کیلنڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پلوامہ ٹاؤن کے پرچھو علاقے میں 19 اکتوبر 2023 کو وارڑ سبھا کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ڈلی پورہ میں 25 اکتوبر، سرنو علاقے میں یکم نومبر اسی طرح ملک پورہ میں 8 نومبر ،چاٹہ پورہ 15نومبر , وشہ بگ اور ڈانگر پورہ میں 22 نومبر کو وارڈ سبھا عوامی دربار منعقد ہونگے۔ مختلف محکموں کے افسران اور میونسپل کونسلر وارڈ سبھا پروگراموں میں شرکت کریں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے۔ میونسپل کونسل پلوامہ کے پریذیڈنٹ شبیر احمد وانی نے پلوامہ ٹاؤن کے سبھی وارڈوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وارڈ سبھا میں شرکت کریں اور اپنے علاقوں کے مسائل افسران کے نوٹس میں لائیں۔